کراچی: گزشتہ5 سال کے دوران ملک میں انٹرنیٹ سروس کی خرابی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔پی ٹی اے نے دستاویزمیں اعتراف کیاکہ رواں سال ملک بھرمیں 4 بارانٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی،ملک میں انٹرنیٹ خرابی کی وجہ اکثر سب میرین کیبل کی خرابی ہوتی ہے،رواں سال فروری میں مصر میں زمینی کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا۔
17جون کوکراچی کے قریب زیرسمندرمیں کٹ کی وجہ سیانٹرنیٹ متاثر ہے،کیبل میں خرابی 24ستمبر تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے،31جولائی کو پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر رہا۔
دستاویزات کے مطابق 17اگست سے 27اگست تک میں اے اے ای 3میں خرابی سے انٹرنیٹ فراہمی میں خلل آیا،اپریل 2023 میں فرانس میں زمینی کیبل میں کٹ لگنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا،نومبر2022میں مصرمیں زمینی کیبل میں کٹ لگنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا۔
دستاویزمیں انکشاف کیاگیا ہے کہ فروری2022میں کراچی میں ٹی ڈبلیو 1میں خرابی سے 3 ماہ انٹرنیٹ متاثر رہا،دسمبر2021میں یو اے ای مین زمینی کیبل اے ای ای 1میں کٹ لگنے سے چندگھنٹے انٹرنیٹ متاثر ہوا، فروری 2021میں مصرمیں زمینی کیبل میں کٹ لگنے سے انٹرنیٹ متاثرہوا۔