پیر, نومبر 25, 2024

مون سون بارشیں، پنجاب میں 123شہری جاں بحق

لاہور: رواں سال مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 123شہری جاں بحق اور 317زخمی ہوئے جبکہ 292گھر متاثر ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات آسمانی بجلی، کرنٹ لگنے، کچے گھر اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ مون سون بارشوں کے باعث 106مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ حکومتی ہدایات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مالی معاونت بھی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

Related Articles

Latest Articles