بدھ, نومبر 27, 2024

سینیٹ نامکمل، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

راولپنڈی:  رہنما پاکستان تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئینی ترامیم سے صرف سپریم کورٹ کا نام رہ جائیگا، یہ غیرآئینی ترامیم کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسی منظور ہو سکتی ہیں، قومی اسمبلی میں بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں ملیں، قومی اسمبلی بھی نامکمل ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ پہلے ہمیں ہمارا مینڈیٹ دیا جائے، عمران خان کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ہم کس نظام کی جانب چل رہے ہیں، پہلے ہمارے لیڈر کو باہر لایا جائے، مزید کہنا تھا کہ کسی کے ذہن میں فتور آیا تو پھر کارکن اسے نہیں چھوڑیگا، چور چوری بھی کرتا ہے اور سینہ زوری بھی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمیں مسلم لیگ (ن) سے پہلے ہی کوئی توقع نہیں تھی، پیپلزپارٹی کے کردار پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین