اتوار, نومبر 24, 2024

پاک امریکہ تعلقات خطے کی سلامتی کےلئے اہم:بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ بیان کے مطابق پاکستان اور امیرکہ کے مابین تعلقات پورے خطے کی سلامتی کےلئے اہم ترین ہیں۔۔امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے صدر جوبائیڈن کو اپنی سفارتی سندیں دیں تو اس موقع پر امریکی صدر نے پاکستان کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرنے والے نئے چینلجز سے نمٹنے کےلئے پاکستان امریکہ کے ساتھ ہے۔جوبائیڈن نے انتہا پسندی و دہشتگردی سے لڑائی میں پاکستانی تعاون کو سراہا۔سفیر رضوان سعید نے بھی اس موقع پر گفتگو کی انہوں نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان میں اقتصادی مشترکات ہماری اولین ترجیح ہیں۔۔توانائی،ٹیکنالوجی اور دیگر جدید ترقی کے شعبوں میں امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Latest Articles