بدھ, نومبر 27, 2024

مقبول ترین

ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کیلئے پرعزم ہیں: آصف زرداری

اسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس سے امن اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم2024 سے ویڈیو خطاب میں کیا۔
صدر مملکت نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فروغ میں چین کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی اقتصادی خوشحالی میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
انہوں نے چین کے صدر شی چن پھنگ کی قیادت میں چین کے قومی ترقی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے فورم کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی ہیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا محفوظ، آرام دہ اور قابل رسائی طریقہ فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں