جمعرات, نومبر 21, 2024

اس ملک میں ہمیں احتجاج کی اجازت بھی نہیں: وقاص اکرم

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں پر ایکسپائرڈ آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، ہمیں اس ملک میں احتجاج کی اجازت بھی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں، الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جعلی حکومت بنائی گئی۔
شیخ وقاص اکرم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں عدالت سے انصاف ملنے کے راستے بند کردیے گئے، 9 مئی سے آج تک کوئی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا کہ اپنے حق کیلئے نکلیں، قانون کے نفاذ کیلئے آپ نے کھڑا ہونا ہے، آئین کے تحفظ کیلئے آپ نے نکلنا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے نکلیں گے، جمہوریت باقی نہیں رہی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے قافلے کو علی امین گنڈاپور لیڈ کریں گے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے واپس نہیں آئیں گے، 24 نومبر کو اسلام آباد کو صرف ہاتھ لگانے نہیں جا رہے ہیں۔
ہمیں سارے ووٹ بانی پی ٹی آئی کی تصویر پر ملے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سیاسی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتیں، اینٹی کرپشن کے عاطف خان پر پرانے کیسز ہیں، اس وقت اختلافات کی ضرورت نہیں، عاطف خان بھی اس تحریک کا حصہ بنیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس ہوا ہے، میرے قائد نے کہہ دیا کہ یہ فائنل کال ہے تو فائنل کال ہے، ہر ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقہ کا خرچہ برداشت کرے گا، جن لوگوں کی ملاقاتیں اثر رکھتی ہیں وہ ملاقاتیں ہونے نہیں دی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Latest Articles