پیر, نومبر 25, 2024

وی پی این کو حرام قرار دینا تنگ ذہنی: طارق جمیل

اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔
مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے یہ فتویٰ دیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ لیکن اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں تو وی پی این کے بغیر ہی دیکھنے کے لیے اتنی چیزیں ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینا درست نہیں ہے بلکہ یہ تنگ ذہنی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کیے جانے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دے دیا ہے۔

Related Articles

Latest Articles