جمعرات, نومبر 21, 2024

فیصل آباد میں صفائی کے نظام میں بڑی تبدیلی

فیصل آباد میں نجی ادارے نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری سنبھالتے ہی خاکروبوں کی تعداد 2300 سے بڑھا کر 3000 کر دی، اور شہر کے گلی محلوں اور چوراہوں سے کچرا صاف کرنے کا کام تیزی سے شروع کر دیا۔

ایف ڈبلیو ایم سی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت صفائی کے امور آؤٹ سورس کیے جانے کے بعد اب نہ صرف فیصل آباد بلکہ اس کی تحصیلوں میں بھی صفائی کے مربوط انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلوں میں مشینی جھاڑو کے ذریعے سڑکیں صاف کی جائیں گی، دھلائی کا عمل ہوگا، اور ہر گھر سے کچرا اٹھانے کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔

شہریوں نے صفائی مہم پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ان کے گھروں کے اطراف کچرے کے ڈھیر موجود رہتے تھے، لیکن حالیہ دنوں میں وہاں باقاعدہ صفائی کی جا رہی ہے۔ صفائی عملے کو مخصوص یونیفارم میں کام کرتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، اور وہ ملبہ بھی ہٹایا جا رہا ہے جو طویل عرصے سے نظر انداز تھا

Related Articles

Latest Articles