بنگلہ دیش : قائد اعظم کی برسی منائی گئی

بنگلہ دیشی دالحکومت ڈھاکہ میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی برسی منائی گئی تقریب میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل کو تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔تقریب میں بنگلہ دیش کے صحافیوں،سیاسی،سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب میں پاکستان کے بننے کی جدوجہد اور قائد اعظم ؒ کے کردار کے بارے میں تقاریر کی گئیں۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا قائداعظم کی جدوجہد سے پاکستان بنا اگر پاکستان نہ بنتا تو بنگلہ دیش بھی نہیں بن سکتا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرر نذر السلام نے کہاکہ یہ بات روز روش کی طرح سب پر واضح ہے کہ قائداعظم کی حیثیت ہمارے لئے باپ کی سی ہے لیکن اکثر ہمارے لوگ اس کا ادراک نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا قائداعظم پاکستان نہن بناتے تو آج ہم مغربی بنگال کی طرح غلامی کی زندگی گزر رہے ہوتے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین