جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض سمیت 8 افراد پر مقدمہ

اسلام آباد: جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض خان سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جج کے بھتیجے احمد صدیق کی مدعیت میں یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں مشیر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا مصدق عباسی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں احمد صدیق نے کہا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر ان کے چچا کے خلاف منفی بیانیہ بنایا، ان کے چچا عدلیہ کے رکن ہیں جن پر کرپشن کے بے بنیاد الزمات لگائے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں مجاہد علی شاہ، اللہ نواز، سہیل احمد، عمر صدیق، صدیق انجم اور طارق سلیم بھی نامزد ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین