جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کیا جائے :حافظ نعیم الرحمان

رہنما جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جسٹس منصور کی تقرری ہونی چاہےے اور آئینی اصولوں کے مطابق چیف جسٹس بننے کی جن کی باری ہے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ فائز عیسیٰ کی تقرری بارے تین ماہ قبل ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا اب ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟انہوں نے کہاکہ ایسے نہ کیا گیا تو ایسا آئینی بحران جنم لے سکتا ہے جو ختم ہونے کو نہیں آئے گا۔حکمرانی اپنی مرضی کا چیف جسٹس لانا چاہتے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین