غیرملکی سرمایہ کاری، ترسیلات زر سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں اضافہ

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹی کونسل کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 3 ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیاہے۔
آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔اسی طرح غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین