احتجاج نند بھاوج کی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائیگا:طلال چوہدری

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج نند بھاوج کی اندرونی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائے گا، حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی جو فیصلے کر رہی ہیں، تحریک کی کامیابی ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے تو 20 ہزار لوگ لانے کیلئے بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔
ایک اور بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے دانت دکھانے کے اور ہیں جبکہ کھانے کے اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی آنکھیں کھلی ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے نہیں دیا جائے گا، معافی گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کا احتجاج جس کو یہ آخری کال کہتے ہیں ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین