پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں دلچسپ میچ جاری

انڈر 19 ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ یہ مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت نوجوان کھلاڑی سعد بیگ کر رہے ہیں۔ یہ میچ قومی ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ہے۔ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 43 رنز سے شکست دی تھی، جو ٹیم کے لیے ایک بڑا حوصلہ افزا لمحہ تھا۔

دوسری جانب، ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں بھارت اور جاپان کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ جاپان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین