پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ ترقی جاری، انڈیکس نئی بلندیوں پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ ترقی جاری، انڈیکس نئی بلندیوں پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئی تاریخی بلندی کو چھو گیا۔ انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی مارکیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کاروبار کا آغاز 835 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 102192 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
مارکیٹ میں بعد ازاں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، جب 1699 پوائنٹس کی مزید تیزی کے ساتھ انڈیکس 103057 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ یہ ترقی نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی میں اعتماد کا مظہر بھی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا ہے۔ انڈیکس نے حال ہی میں ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
بازار حصص میں اس تیزی کا سہرا سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مارکیٹ میں بہتر پالیسیز کو دیا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشاریہ ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین