منہاج یونیورسٹی لاہور، یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی مناسبت سے تقریب

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے قومی پرچم لہرایا

لاہور (تحریک سپیشل ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے قومی پرچم لہرایا۔۔تقریب میں مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے، جن میں تحریکِ آزادی پاکستان کے جانثاروں اور معرکہ حق کے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ یوم آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ قربانی اور خدمت کے عزم کا دن ہےگزشتہ پاک بھارت جنگ میں معرکہ حق کے دوران تینوں مسلح افواج کے شیر دل جوانوں نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا اور 6 جنگی طیارے بھی مار گرائے، یہ فتح دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستانی عوام اور افواج اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ مضبوط اور تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اسی جذبے کو قائم رکھتے ہوئے وطن کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی یہ شاندار کامیابی پاکستان کی عسکری صلاحیت، ایمان اور اتحاد کا عملی ثبوت ہے۔ ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے وطن کے دفاع کی تاریخ رقم کی۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر شرکاء نے یونیورسٹی اسپورٹس گراؤنڈ میں یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے ۔

تقریب میں مختلف تعلیمی شعبہ جات کے ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین