شاہ رخ خان بس ایک اسٹار ہیں، اداکار نہیں‘؛ نصیر الدین شاہ

اکشے کمار ایک ایسے اداکار ہیں جن کی وہ بہت عزت اور قدر کرتے ہیں۔نصیر الدین شاہ

بھارتی لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ شاہ رخ خان کو ’بورنگ ایکٹر‘ کہہ رہے ہیں جبکہ اکشے کمار کی اداکاری کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اس بیان نے مداحوں کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے اور ہر طرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔

’انڈین میڈیا‘ کے مطابق نصیر الدین شاہ کے اس پرانے انٹرویو کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کلپ میں وہ بولی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے بارے میں کھل کر اپنی رائے دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں نصیر الدین شاہ نے شاہ رخ خان کی اداکاری کو ’بورنگ‘ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف انہوں نے اکشے کمار کی اداکاری کی صلاحیتوں کی بہت تعریف کی ہے۔

نصیر الدین شاہ نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ عام طور پر بولی ووڈ کے بڑے ستاروں جیسے خانز، کمارز یا دیوگنز کی فلمیں دیکھنے سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ان میں سے کسی نے انہیں زیادہ متاثر نہیں کیا۔ البتہ اکشے کمار ایک ایسے اداکار ہیں جن کی وہ بہت عزت اور قدر کرتے ہیں۔

نصیر الدین شاہ کے مطابق اکشے کمار نے بغیر کسی رہنمائی یا گاڈ فادر کے اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے۔ اب ان کی اداکاری میں بہتری کے آثار نظر آتے ہیں اور کافی وقت کے بعد وہ ایک اچھے اداکار بن گئے ہیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اکشے کمار نے بار بار اداکاری کرتے ہوئے آخر کار اداکاری سیکھ لی ہے۔ اب ان کی اداکاری بہت بہتر ہوگئی ہے اور وہ انہیں پسند ہیں۔

جب انٹرویو لینے والے نے شاہ رخ خان کا ذکر کیا کہ انہوں نے بھی بغیر کسی سپورٹ کے کامیابی حاصل کی ہے، تو نصیر الدین شاہ نے مانا کہ یہ بات بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے شاہ رخ کی عزت اور قدر کرتے ہیں۔

نصیر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ شاہ رخ خان کی قدر کرتے ہیں، لیکن ایک اداکار کے طور پر وہ اب بورنگ ہو گئے ہیں۔

نصیر الدین شاہ کے اس پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کے درمیان اس پر بحث جاری ہے، کچھ لوگ شاہ رخ کی اداکاری کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ نصیر الدین شاہ کی ایمانداری کی تعریف کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نصیر الدین شاہ نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’موہرا‘ میں کام کیا ہے۔ جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے ’کبھی ہاں کبھی نہ‘، ’چمتکار‘ اور ’میں ہوں نہ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اجے دیوگن سمیت دیگر بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین