مراکز علم کا مقصد باہمی اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی کا فروغ ہے:علا مہ رانا محمد ادریس

تحریک منہاج القرآن اخلاقیات محمدیہ کی ترویج و اشاعت اور فروغ کیلئے کوشاں ہے

فیصل آباد(تحریک سپیشل رپورٹ)تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی وتربیتی سیمینار سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانامحمدادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران اپنے آپ کو اخلاقی و روحانی اعتبار سے ا س مقام پر رکھیں کہ وہ امن، محبت، رواداری کے عملی پیکر نظر آئیں۔ خدمت دین اور خدمت انسانیت کی توفیق جن لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ان کا چناؤ اللہ کریم کی خاص عنایت سے ہوتا ہے۔ جس شخص سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے اسے اپنے دین کی خدمت کے لئے منتخب کرلیتا ہے۔

سیمینار میں علامہ محمد سرفرازقادری،میاں کاشف محمود،علامہ عزیزالحسن اعوان،ملک غلام حسین،میاںسہیل مقصود،رانارب نوازانجم،محمدارشد مغل،حافظ سرفرازاحمد،میاں ساجدحسین،زاہداقبال طاہر،شیخ شوکت علی،راناطاہرسلیم،غلام محمدقادری،رانامحمودالحسن،رانامحمدادریس ،میاں محمدفیاض ،راناغضنفرعلی ،شاہدسلیم،عمران مبارک،منورحسین،چوہدری مسعودمحسن ،محموداحمدقادری و دیگر ضلعی عہدیداران اورصوبائی حلقہ جات کے صدر و ناظم وکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔علامہ محمد سرفرازقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک منہا ج القرآن کی جدوجہد ترویج علم، کردار سازی،اہتمام تربیت کے لیے ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لئے ملک بھر میں مراکز علم قائم کیے جارہے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: محققین اور سکالرز کا کردار اُمت کے مستقبل کا تعین کرتا ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مراکز علم کے قیام کا مقصد معاشرے میں باہمی اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی کا فروغ ہے۔تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد تنگ نظری، انتہاء پسندی اور متشدد رویوں کے خاتمے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اخلاقیات محمدیہ کی ترویج و اشاعت اور فروغ کیلئے کوشاں ہے۔آج اخلاق ،کردار اور صداقت و دیانت کے بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنا اور کروانا ہو گا ۔آخرمیں میاں کاشف محمود نے سردار عابد ظفر دھاریوال مرحوم کی تحریک منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک کیلئے گراں قدرسیاسی اورسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین