محکمہ موسمیات کی آج سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک پنجاب اور بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مغربی علاقوں سے بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم پاکستان میں داخل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پنجاب میں 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 31 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث خشک موسم سے پھیلنے والی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں کمی آنے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو سردی اور پھسلن کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین