پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایشیائی ممالک کے 15روزہ دورہ پر روانہ

ملائیشیا میں ”ایجوکیشن فار آل“ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت و خطاب کریں گے

لاہور:منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین وزارت ایجوکیشن ملائیشیا کی خصوصی دعوت پر ملائیشیا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ”ایجوکیشن فار آل“ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہانگ کانگ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف تعلیمی کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اس دورہ کے دوران منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 29 جنوری 2026ء کو کوالالمپورمیں محفل شب برأت سے خطاب کریں گے۔ 30 جنوری کو پُتراجایا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 30 جنوری کی رات پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ یکم فروری کو ہانگ کانگ میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ ایک فکری نشست میں شریک ہوں گے۔
2 فروری کو ہانگ کانگ میں شب برأت کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 3 فروری کو ہانگ کانگ میں ہی اسلامک قاسم میموریل کالج میں لیکچر دیں گے۔ 7 فروری کو ساؤتھ کوریا جائیں گے۔ 11 فروری کو مقامی کمیونٹی کے ساتھ اُن کی مختلف دینی و بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو ہو گی۔ 12 فروری کو منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے ساتھ اُن کی ملاقات ہو گی۔ 13 فروری کو ساؤتھ کوریا گنماکن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین