شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا تابندہ لاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی تنظیم کی جانب سے محترم مسعود عثمانی، محترم زاہد لطیف، محترم زاہد علی، محترم عتیق چشتی اور سید ظفر اقبال نے بھی اظہارِ تعزیت کیا

لاہور:شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان کی معروف نعت خواں محترمہ تابندہ لاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا تابندہ لاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

شیخ الاسلام نے کہا کہ مرحومہ ایک عرصۂ دراز تک کریم آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس میں نعت خوانی کرتی رہیں۔ وہ نیک سیرت، بااخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار خاتون تھیں۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، رانا محمد ادریس، محمد جواد حامد، حفیظ الرحمن خان، محمد حسیب، عاصم رفیق، حاجی خالد محمود، نعیم صفدر، شیخ تیمور، حاجی محمد افضل اور شمشاد احمد صدیقی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح کراچی تنظیم کی جانب سے محترم مسعود عثمانی، محترم زاہد لطیف، محترم زاہد علی، محترم عتیق چشتی اور سید ظفر اقبال نے بھی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قیادت نے مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین