محمد پور دیوان (ملک عنصر عباس قادری) گزشتہ روز 19فروری کو محمد پور دیوان میں دنیا بھر کی طرح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی 75ویں سالگرہ بعنوان شیخ الاسلام ڈے منایا گیا پروگرام کی صدارت ضلعی رہنما تحریک منہاج القرآن ضلع جام پور پرویز اختر خان مصطفوی صاحب نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین پریس کلب و نائب امیر جماعت اسلامی محمد پور محترم خالد عرفان محمود صاحب تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا تلاوت کلام پاک اور نعت کی سعادت سرپرست اعلیٰ خواجہ فرید نعت اکیڈمی حافظ شہزاد قمر فریدی نے حاصل کی اور معروف سرائیکی نعت گو شاعر عدنان حیدر چشتی صاحب نے کلام قائد پڑھ کر تقریب کا رنگ دوبالا کردیا۔ مفتی آصف نوری صاحب نے شیخ الاسلام کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام اس صدی کے مجدد ہیں۔
نمائندہ روزنامہ تحریک ملک عنصر عباس قادری نے تاریخ ساز شخصیت کے تاریخ ساز کارنامے کے موضوع پر خطاب کیا. چیئر مین پریس کلب محمد پور دیوان خالد عرفان محمود صاحب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی تصنیف و تالیف کے حوالے سے خطاب کیا اور کہا کہ جناب طاہر القادری صاحب اس صدی کا سب سے بڑا عالم ہے جسے عام الفاظ میں شیخ الاسلام کہا جاتا ہے۔
تقریب میں معروف کاروباری شخصیت ملک خالد ڈنور حافظ آصف کورائی مہتر حضور بخش غلام صدیق خانزادہ عبدالرزاق قادری اور راشد قادری کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ضلعی صدر پرویز اختر مصطفوی صاحب نے دعا کرائی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی





















