ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پیرا فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن

محمدپوردیوان (عنصر عباس قادری)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفات اللہ کا پیرا فورس کے ہمراہ گبول مارکیٹ،عاقل پور روڈ اور ہیڈ حامد کا اچانک دورہ۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔انسپکشن کے دوران مصنوعی مہنگائی اور زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایسے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں مختلف اشیاء کے ریٹس کا جائزہ لے تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء کے سٹاک کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ رمضان میں کسی قسم کی قلت نہ ہو۔عوام کو تازہ اور معیاری سبزیوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لیے مارکیٹ میں مؤثر پٹرولنگ جاری رکھی جائے گی۔

ہماری اولین ترجیح کے کہ ہر شہری کو خالص غذا اور مناسب ریٹ کی فراہمی ممکن ہو۔ مزید برآں پیرا فورس راجن پور رمضان کے دوران بھی اپنی سخت نگرانی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین