ایران کا خطے میں کشیدگی نہ بڑھانے کا عندیہ، ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو

ایران دیگر ممالک کے ساتھ کسی تصادم میں ملوث ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

اسلام آباد / تہران (خصوصی رپورٹ: غلام مرتضیٰ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی برادری کو خبردار

گفتگو کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر عالمی برادری جنگ کے ذمہ دار عناصر پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور عالمی سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور وہ دیگر ممالک کے ساتھ کسی تصادم میں ملوث ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

پاکستان کا تعزیتی پیغام

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔

وزیراعظم نے خط میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھی دیا تھا۔

روزنامہ تحریک کے سینئر صحافی غلام مرتضیٰ کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان یہ رابطہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ان کے بقول موجودہ حالات میں علاقائی ممالک کی کوشش یہی ہے کہ جنگ کا دائرہ مزید وسیع نہ ہو اور سفارتی رابطوں کے ذریعے کشیدگی کو کم کیا جائے۔

غلام مرتضیٰ کے مطابق اگر ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان مکالمہ جاری رہتا ہے تو اس سے خطے میں استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین