جاپان میں پراسرار مخلوق کی باقیات دریافت، آدھا انسان آدھی مچھلی جیسا ڈھانچہ بحث کا مرکز بن گیا

اس دریافت کو بعض حلقے قدیم جاپانی داستانوں سے جوڑ رہے ہیں

ٹوکیو / فوکوشیما (خصوصی رپورٹ: غلام مرتضیٰ)جاپان میں ایک پراسرار دریافت نے سوشل میڈیا اور ماہرین کے حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ایک پرانے گھر سے ملنے والی عجیب و غریب باقیات کو آدھا انسان اور آدھی مچھلی جیسی مخلوق قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پراسرار ڈھانچہ جاپان کے شہر فوکوشیما کے ایک قدیم گھر سے ملا، جس میں تیز دھار دانت، بڑے ہاتھ اور مچھلی جیسی دم واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جس نے اسے مزید خوفناک اور حیران کن بنا دیا ہے۔

اس دریافت کو بعض حلقے قدیم جاپانی داستانوں سے جوڑ رہے ہیں، خاص طور پر ’کَپّا‘ نامی آبی مخلوق سے، جس کے بارے میں روایت ہے کہ وہ دریاؤں اور تالابوں میں رہتی تھی اور انسانوں کو پانی میں کھینچ لیتی تھی۔

تاہم ماہرین اس حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کسی قدیم دور کا بنایا گیا نمائشی ماڈل یا مصنوعی ڈھانچہ بھی ہو سکتا ہے، جیسا کہ ماضی میں مختلف ثقافتوں میں عجیب مخلوقات کے نمونے تخلیق کیے جاتے رہے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق اس طرح کی دریافتوں کو سائنسی بنیادوں پر جانچنا ضروری ہوتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ واقعی کسی جاندار کی باقیات ہیں یا محض فنکارانہ تخلیق۔

دوسری جانب عوامی سطح پر اس دریافت نے خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے، سوشل میڈیا صارفین اسے کبھی جل پری کی باقیات قرار دے رہے ہیں تو کبھی کسی قدیم بلا کا ثبوت، جبکہ کچھ افراد اسے محض ایک پراسرار دھوکہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ماضی میں بھی اس نوعیت کے کئی نمونے سامنے آ چکے ہیں جنہیں بعد میں جعلی یا فنکارانہ تخلیق ثابت کیا گیا، اس لیے حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے مکمل سائنسی تجزیہ ضروری ہے۔

عوامی ردعمل

سوشل میڈیا پر اس دریافت نے تہلکہ مچا دیا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے دیومالائی مخلوق کا ثبوت مان رہے ہیں جبکہ دیگر اسے محض ایک پراسرار نمونہ قرار دے رہے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار غلام مرتضیٰ کے مطابق ایسی دریافتیں ہمیشہ انسان کے تجسس کو بڑھاتی ہیں، خاص طور پر جب وہ قدیم داستانوں سے جڑی ہوں۔ ان کے بقول حقیقت کچھ بھی ہو، مگر اس طرح کے واقعات ایک بار پھر اس سوال کو زندہ کر دیتے ہیں کہ آیا دنیا میں ابھی بھی ایسے راز موجود ہیں جو سائنسی طور پر مکمل طور پر سامنے نہیں آ سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین