پاکستان کا عالمی مصالحانہ کردار قابل ستائش ہے: خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عالم اسلام کو بھی اکٹھا کرے،متحدعالم اسلام عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے

لاہور(تحریک نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے امریکہ،ایران سیز فائر کروانے اور اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلا شبہ سفارتی محاذ پر اس سے پاکستان کا قد کاٹھ بڑھا ہے، عالمی سپر پاورز اور متحارب فریقین کا پاکستان کے مصالحتی کردار پر اتفاق خوش آئند ہے، اس پر ریاست پاکستان بطور خاص مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہم مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہیں کہ سیز فائر مستقل جنگ بندی کا باعث ہو۔

اسے بھی پڑھیں: زرتاشہ کاشف کی منہاج القرآن انٹرنیشنل آمد، پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، حالیہ سیز فائر سے ثابت ہو گیا کہ مسائل حل کرنے کا بہترین میدان میز اور مکالمہ ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالم اسلام کو متحد کرنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت منقسم عالم اسلام جارحیت کا شکار ہے، تقسیم در تقسیم نے عالم اسلام کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ عالم اسلام کا اتحاد دنیا کے امن کے لئے بھی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین