نیویارک:شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

شہباز شریف نیویارک میں ایران کے صدر مسعود پزشیکان سے ملے ہیں۔یہ ملاقات یو این کی جنرل اسمبلی 79ویںاجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ملاقات کے دوران غزہ جنگ بندی،مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور لبنان میں جاری جنگ کو ختم کرنے پر بات کی ہے ۔ملاقات کے دوران ایران کے ہمسا یہ ملک ہونے کی بنا پر تجارتی سرگر میوں میں اضافہ،دو طفہ فوائد کے حامل پراجیکٹس شروع کرنے اور استحکام پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانے اور فروغ دینے پر بھی بات ہوئی۔وزیر اعظم نے تجارت،سرمایہ کاری،کاروبار کو بڑھانے اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے بارے میں بھی بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین