عوام کو ریلیف نہیں ملا تو حق دو تحریک شروع ہو گی: حافظ نعیم الرحمن

چترال: امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو حق دو تحریک پورے ملک میں چلائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی تیاری کریں، عوام کا راستے کوئی روک نہیں سکتا، حکمرانوں، جاگیرداروں اور بیورو کریٹس نے مل کر عوام کا استحصال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے عوام پر آئی پی پیز کو مسلط کیا، عیاشیاں حکمراں طبقہ کرے اور پیسے غریب ادا کریں، ایسا نہیں ہو گا۔امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہباز شریف صاحب ایسا نہ ہو کہ آپ کو ایئر لفٹ بھی نہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ حق دو عوام کو تحریک کراچی تا چترال عوام کی تحریک بن گئی ہے، 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ہوں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 7 اکتوبر پورے ملک میں اظہارِ یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا تو سب اپنے گھروں سے نکلیں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین