ڈی چوک پر ہر صورت پرامن احتجاج کرینگے: علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پرامن احتجاج کریں گے، ہمیں دس بار بھی احتجاج میں آنا پڑا تو آئیں گے،چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں،وہ جس سیل میں اور جن حالات میں ہیں صرف پندرہ منٹ باہر آنے کیلئے دیئے جاتے ہیں،یاد رکھیں بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے گرمی سردی برداشت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہے، یہ اتنے بڑے لیڈر کیساتھ جو کررہے ہیں ہمارے ساتھ کیا کریںگے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہیں گے۔
انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے تھوڑے دن پہلے مذاق میں ایک بات کہی تھی کہ حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے،ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔علیمہ خان نے کہاکہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں،چار اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں پرامن احتجاج ہوگا،ہمیں دس دفعہ بھی احتجاج میں آنا پڑا تو آئینگے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین