بجلی کی 5تقسیم کارکمپنیاں پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پلان تیار

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی پانچ تقسیم کارکمپنیوں کو اگلے سال ستمبرتک نجکاری کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹرکے حوالے کرنے کا پلان تیار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی پانچ تقسیم کارکمپنیوں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، میپکو اور لیسکوکو اگلے سال ستمبرتک نجکاری کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹرکے حوالے کرنے کا پلان تیار کرلیا ۔
دستاویزات کے مطابق حیسکو، سیپکو اور پیسکو لانگ ٹرم کانسیشن پر دی جائیں گی جبکہ کیسکواورٹیسکووزارت توانائی کے پاس ہی رہیں گی۔پاورڈویژن اس ماہ تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئے تمام کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلے گا۔
کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ارنسٹ اینڈ ینگ اور الواریز اینڈ مارسل کمپنیوں کی خدمات لینے کا امکان ہے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئے کنٹری پارٹنرشپ پلان جنوری 2025میں مکمل کیا جائے گا جبکہ نجکاری کا اشتہارمارچ اوراپریل 2025ء میں دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین