شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔5 سے 17 اکتوبر تک فوج ضلعی انتظامیہ کیساتھ امن و امان قائم رکھنے میں معاونت کریگی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزارت داخلہ کی درخواست کی منظوری دی۔فوج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تعینات کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی، اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین