آئینی ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وزارتِ قانون کو فریق بنایا گیا ہے، آئینی ترامیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری نے دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترامیم کو بنیادی حقوق، آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ایگزیکٹیو کو عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم سے روکا جائے، ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق آرٹیکل 179 کو بنیادی آئینی ڈھانچہ قرار دیا جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ حکومت عدلیہ کی آزادی اور غیرجانبداری میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین