مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرے، سپیکر قومی اسمبلی کا دوسرا خط

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دوسرا خط لکھ دیا جس میں مخصوص نشستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر جلد فیصلہ کرے۔
پارلیمانی رہنماؤں نے اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا، خط میں الیکشن ترمیمی بل کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔ پارلیمانی رہنماؤں کی استدعا پر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا۔
خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024 منظور ہو چکا ہے، اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین