الو ارجن کی فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری

ممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یوٹیوب پر ’’پشپا 2- دی رول‘‘ کے تیلگو، ہندی اور تامل زبان میں جاری کییگئے ٹریلرکو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دسمبر 2024 کو فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔خیال رہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی الو ارجن اور ادکارہ رشمیکا مندانا کی تیلگو فلم’’پشپا: دی رائز‘‘ نے کھڑکی توڑ کامیابی حاصل کی تھی، فلم باکس آفس پر کئی ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے 2021 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں سرفہرست تھی۔
فلم کے ہندی ورڑن نے بھی بے پناہ مقبولیت سمیٹی تھی جس کے بعد ساؤتھ کے ساتھ بالی وڈ فلمی شائقین پشپا 2 کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔’’پشپا 2- دی رول‘‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔
فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین