احتجاجی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل

 

لاہور: احتجاج کی کال کے پیش نظر شہر کے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ بابو صابو انٹرچینج سمیت دیگر مرکزی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے بھی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بند روڈ پر واقع تمام ٹرانسپورٹ ٹرمینلز کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔

جہلم کے قریب جی ٹی روڈ کو بھی آمدورفت کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو تعمیراتی کام کے پیش نظر بند کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین