ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی

پرتھ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں 100 سنچریاں مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز کے دوران انجام دیا۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 37 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بھارت کی نمائندگی کرنے والے بلے بازوں میں کوہلی واحد موجودہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں 100 سنچریاں مکمل کی تھیں۔ انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

پرتھ میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کو فتح کے لیے 522 رنز کی ضرورت ہے۔ کوہلی کی سنچری نے نہ صرف بھارتی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی بلکہ کرکٹ کے مداحوں کے دل بھی جیت لیے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین