ندا یاسر کو مداح نے یاسر نواز کی بیٹی سمجھ لیا

اسلام آباد: معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک بار اسلام آباد ایئرپورٹ پر ندا یاسر کو مداح نے ان کی بیٹی سمجھ لیا۔ یاسر نواز نے بتایا کہ اس وقت ان کا وزن 108 کلو کے قریب تھا، جبکہ ندا نے جینز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ بغیر میک اپ کے تھیں۔

یاسر نے کہا کہ اچانک ایک مداح خاتون ان کے پاس آئیں اور خوش دلی سے کہا کہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کے تمام ڈرامے دیکھ چکی ہیں۔ گفتگو کے دوران خاتون نے ندا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا، "یہ آپ کی بیٹی ہیں؟” یاسر نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "جی ہاں، یہ میری بیٹی ہیں۔”

خاتون نے ندا کو پہچانے بغیر ہی کہا، "یہ صلہ ہیں نا؟ آئیں بیٹا سیلفی لیتے ہیں۔” ندا یہ سن کر ہنسی روک نہ سکیں اور مسلسل مسکراتی رہیں۔ یاسر نواز نے بتایا کہ مداح خاتون تقریباً 10 منٹ ان کے ساتھ رہیں لیکن ندا کو پہچان نہ سکیں، جس کے بعد وہ خود بھی مزاحیہ موڈ میں چلے گئے اور خوب محظوظ ہوئے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین