عارف علوی کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

 

اسلام آباد: سابق صدر عارف علوی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اب تک کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی اور مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی عدلیہ اور آزادی کو یقینی بنانا ہوگا، کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت 70 فیصد عوام ہمارے ساتھ تھے، لیکن آج یہ تعداد 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ پاکستانی قیادت اپنے ملک کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے، اور وہ عمران خان کے لیے اپنی جان دینے کو بھی تیار ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ قانونی عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو انہیں عدالت میں ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے، جبکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین