حکومت انتشار یوں سے سختی سے نمٹے گی۔ محسن نقوی

 

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی قسم کے انتشار یا بدامنی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور جو بھی قانون شکنی کرے گا اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈی چوک کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی وفد کچھ دیر میں پاکستان پہنچنے والا ہے، اور اس دوران امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی احتجاج کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، یہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ موبائل فون سروس فعال ہے تاہم ڈیٹا سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ پنجاب سمیت پورے ملک میں حالات کنٹرول میں ہیں، جبکہ پولیس نے فیض آباد کے قریب سے مظاہرین کو حراست میں لیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین