سلمان خان نئے روپ میں ایکشن ڈراما کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ایک منفرد ایکشن ڈراما میں نئے روپ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکاری معروف فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ دو ہیروز ہوں گے اور فلم ساز تامل سینما کے سپر اسٹارز رجنی کانت یا کمل ہاسن میں سے کسی ایک کو سلمان کے مدمقابل مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ایٹلی کمار پچھلے ایک سال سے اس بڑے بجٹ کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جو کہ دو مختلف ادوار یعنی ماضی اور حال کی کہانیوں پر مبنی ہوگا۔ فلم کا پلاٹ ایک انوکھے دور کو ایک خیالی دنیا کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرے گا، جس میں سلمان خان کو جنگجو کے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

یہ فلم 2025 کی گرمیوں میں فلور پر جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایٹلی کمار اس فلم کے ذریعے سینما ناظرین کے لیے ایک بالکل نئی دنیا تخلیق کرنا چاہتے ہیں، جس میں ایکشن، جذبات، اور ڈراما کا زبردست امتزاج ہوگا۔ ہدایتکار اس سال کے اختتام تک فلم کی مکمل کاسٹ فائنل کرنے کے خواہشمند ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ تامل سینما کے دونوں لیجنڈز میں سے کسی ایک کو سلمان خان کے ساتھ اس شاندار پراجیکٹ کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین