چاہت فتح علی خان کا یوٹیوب پر مقبولیت کا دعویٰ

لندن: گلوکار چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے دوسرے گلوکار قرار پائے ہیں۔ یہ اطلاع انہیں یوٹیوب کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل کے ذریعے ملی۔

چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ یوٹیوب نے انہیں ایک خصوصی ای میل کے ذریعے مبارک باد دی اور بتایا کہ وہ 2024 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

کامیڈین گلوکار کے مطابق، ای میل میں انکشاف کیا گیا کہ یوٹیوب پر اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گلوکار بھارتی فنکار گرو رندھاوا ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر چاہت فتح علی خان اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے مرحوم گلوکار نصرت فتح علی خان رہے۔

چاہت فتح علی خان نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ انہوں نے مرحوم استاد نصرت فتح علی خان جیسی شخصیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین