وسیم اکرم کے ساتھ بدتمیزی, آسٹریلیا کا حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا: پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کے ساتھ بدتمیزی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ بھارت اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا جب ایک مداح نے آٹوگراف لینے کے بعد غیر اخلاقی رویہ اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق، وسیم اکرم جو اس وقت آسٹریلیا میں اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر کی حیثیت سے موجود ہیں، مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا شکار ہوئے۔ واقعہ کسی نسلی تعصب کی بنیاد پر تو نہیں تھا، تاہم اس کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیڈیم میں کمنٹیٹرز اور دیگر اہم شخصیات کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب کمنٹیٹرز کو اسٹیڈیم کے اندر گاڑیوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے لانے اور لے جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین