ایران اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے، علی لاریجانی

تہران: رہبرِ اعلیٰ کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے حالیہ حملوں کا مؤثر جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں علی لاریجانی نے انکشاف کیا کہ ایرانی افواج مختلف حکمت عملیوں اور منصوبہ بندی پر عمل کر رہی ہیں تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈرز کے حوصلے انتہائی بلند ہیں اور یہ انہی کی سخت مزاحمت کا نتیجہ ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرنے میں ناکام رہی۔

علی لاریجانی نے اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 اکتوبر کو اسرائیل نے ایران پر حملے کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے ان حملوں کا جواب دینے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین