مذاکرات، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کامطالبہ

اسلام آباد:  ٹی آئی نے حکومت کیساتھ مذکرات میں بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا اور دھرنے کیلئے ڈی چوک کے علاوہ کوئی بھی دوسری جگہ قبول کرنے سے انکارکردیاہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اسلام آباد میں بزنس کانفرنس جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو دھرنے کیلئے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور موقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین