میتھیو ملر کی تحریک انصاف کے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے پرامن رہنے اور تشدد سے اجتناب کی اپیل کی ہے۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ مظاہرین امن و امان کا خیال رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کی پاسداری کریں۔

میتھیو ملر نے پاکستانی حکام کو بھی مخاطب کرتے ہوئے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا دنیا بھر میں، بشمول پاکستان، آزادی اظہار رائے اور پرامن مظاہروں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین