پی ٹی آئی احتجاج، جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آ گئی

پی ٹی آئی احتجاج، جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آ گئی

اسلام آباد:اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جھڑپوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تین ہسپتالوں میں کل 10 افراد جاں بحق اور 71 زخمی لائے گئے ہیں۔
پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں 44 شہری زخمی اور 27 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ جھڑپوں کے دوران 6 شہری اور 4 سیکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سی ڈی اے اسپتال میں 2 زخمی شہری لائے گئے، جن میں ایک کو آنسو گیس شیل لگا اور دوسرے کو کندھے میں گولی لگی۔ پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار، 14 شہری زخمی اور 7 جاں بحق افراد لائے گئے، جن میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔ پولی کلینک میں 3 جاں بحق افراد اور 28 زخمی شہری پہنچائے گئے۔
رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں اور کئی نہتے پاکستانی زخمی کیے گئے۔ کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین