ٹائم لائن فیچر کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہوگا، گوگل نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل نے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گوگل میپس میں محفوظ تمام پرانا ڈیٹا حذف کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ماضی کے ڈیٹا کو غیر محفوظ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور اس کا اطلاق یکم دسمبر 2024 سے ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ کے نتیجے میں گوگل میپس کا ٹائم لائن فیچر، جو صارفین کی سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھتا ہے، ماضی کے تمام ڈیٹا کو حذف کر دے گا۔ گوگل کے مطابق، دسمبر 2023 سے لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ کے بجائے صارفین کی ڈیوائسز میں محفوظ کیا جا رہا تھا، لیکن اب ان ڈیوائسز میں محفوظ ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر کو اپنی یادوں یا دوروں کے ریکارڈ کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ یہ ڈیٹا فوری طور پر محفوظ کر لیں۔ گوگل نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ 8 دسمبر 2024 سے پہلے اپنا 3 ماہ سے زائد پرانا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کر لیں، کیونکہ اس کے بعد غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے حذف کر دیا جائے گا۔

ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے، صارفین takeout.google.com پر جا سکتے ہیں۔ وہاں سے لوکیشن ہسٹری (ٹائم لائن) کے علاوہ باقی تمام آپشنز کو ڈی سلیکٹ کریں، نیکسٹ اسٹیپ پر کلک کریں اور create ایکسپورٹ کا انتخاب کریں۔ ایکسپورٹ مکمل ہونے پر آپ کے پاس محفوظ ڈیٹا کی کاپی دستیاب ہوگی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین