فری لانسرزکی سہولت کیلئے نئے فریم ورک کا آغاز

فری لانسرزکی سہولت کیلئے نئے فریم ورک کا آغاز

اسلام آباد:مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں سروسز ایکسپورٹ میں 6 فیصد اضافے نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ اس کامیابی میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے اہم کردار ادا کیا، خصوصاً آئی ٹی کے شعبے میں بے مثال ترقی کی بدولت۔
سروسز کی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں خدمات کی برآمدات میں 17.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی مالیت 656.99 ملین ڈالر رہی۔ اسی طرح ماہانہ خدمات کی برآمدات بھی 6.55 فیصد اضافے کے ساتھ 530.74 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔
پاکستان کی آئی ٹی مصنوعات، جن میں سافٹ ویئر، ویب ڈویلپمنٹ، موبائل ایپس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) شامل ہیں، نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
فری لانسرز کی سہولت کے لیے نیا فری لانسنگ فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے، جس میں بینک اکاؤنٹس کھولنے اور رقم محفوظ رکھنے میں آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی جاری اصلاحات نے پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی راہ ہموار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین