اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اربن فلڈنگ، دریائی سیلاب، اور رودکوہیوں سے نمٹنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع فلڈنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے جدید مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ موٹرویز، ہائی ویز، اور ریلوے ٹریکس کے نیچے موجود سیلابی راستوں کی فوری صفائی کی جائے۔ انہوں نے بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لیے گرین بیلٹس کی سطح کم کرنے کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ  نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی، بحالی، اور فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے قوانین کے سخت نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں اسٹوریج ٹینکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بارش زیادہ ہونے سے شہروں کے راستے زیر آب آ جاتے ہیں، اور اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔” انہوں نے عوام کی تکالیف کم کرنے کے لیے سیوریج نظام کی بہتری کے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین