پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے قرارداد جمع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد فیاض نے جمع کرائی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک "انتشاری ٹولہ” قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی جائے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 24 نومبر کو ہونے والے حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کیونکہ یہ حملہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تھا۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس جماعت کو احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی، مگر پی ٹی آئی نے پھر بھی اس فیصلے کا احترام نہیں کیا۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی ادارے کی عزت نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ، بلوچستان اسمبلی نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی تھی، جس میں اسے "سیاسی انتشاری ٹولہ” قرار دیا گیا۔ اس قرارداد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین